Featured Post

SalaamOne NetWork

SalaamOne سلام   is   a nonprofit e-Forum to promote peace among humanity, through understanding and tolerance of religions, cul...

Islam and the State: A Counter Narrative اسلام اور ریاست : ایک جوابی بیانیہ... جاوید احمدغامدی

Image result for political islam
The situation which today has been created in the whole world for Islam and Muslims by certain extremist organisations is the evil consequence of the ideology taught in our religious seminaries, and also propagated day and night by Islamic movements and religious-political parties. The true understanding of Islam in contrast to this has been presented by this writer in his comprehensive treatise on Islam: Meezan.

This understanding actually constitutes a counter narrative. It has been repeatedly pointed out by this writer that when in a Muslim society anarchy is created on the basis of religion, then the remedy to this situation is not advocacy of secularism. On the contrary, the solution lies in presenting a counter narrative to the existing narrative on religion. Its details can be looked up in the aforementioned treatise. However, the part of it which relates to Islam and the state is summarized below.

1. The message of Islam is primarily addressed to an individual. It wants to reign on the hearts and minds of people. The directives it has given to the society are also addressed to individuals who are fulfilling their responsibilities as the rulers of Muslims. Hence, it is baseless to think that a state also has a religion and there is a need to Islamise it through an objectives resolution and that it must be constitutionally bound to not make any law repugnant to the Quran and Sunnah. People who presented this view and were successful in having it implemented actually laid the foundations of a permanent division in the nation states of these times: it gave the message to the non-Muslims that they are in fact second rate citizens who at best occupy the status of a protected minority and that if they want to demand anything from the real owners of the state they must do this in this capacity of theirs.

2. It can be the dream of every person that countries in which Muslims are in majority should unite under a single rule and we can also strive to achieve this goal but this is no directive of the Islamic Shariah which today Muslims are guilty of disregarding. Certainly not! Neither is khilafah a religious term nor its establishment at the global level a directive of Islam. After the first century Hijrah, when celebrated jurists of the Muslims were among them, two separate Muslim kingdoms, the Abbasid kingdom in Baghdad and the Umayyad kingdom in Spain had been established and remained established for many centuries. However, none of these jurists regarded this state of affairs to be against the Islamic Shariah. The reason is that there is not a single directive found on this issue in the Quran and the Hadith. On the contrary, what everyone including this writer do say is that if at any place a state is established, rebelling against it is a heinous crime. Such is the horrific nature of this crime that the Prophet (SWS) is reported to have said that a person who does so dies the death of jahiliyyah. (Bukhari, Nos. 7053-7054)

3. The basis of nationhood in Islam is not Islam itself, as is generally understood. At no place in the Quran and Hadith has it been said that Muslims must become one nation. On the contrary, what the Quran has said is: “All Muslims are brothers to one another.” (49:10). Thus the relationship between Muslims is not based on nationhood; it is rather based on brotherhood. While being divided into several nations, countries and states they are brothers in faith. Hence, what can be demanded from them is that they should keep themselves aware of the circumstances of their brothers, help them in their troubles and tribulations, support those who are oppressed among them, give them preference in economic and social ties and in no circumstances close their doors on them. However, what cannot be demanded from them is that they give up their nation states and national identities and become one nation and one sate. Just as they can create separate nation and states, in the same way if they have the freedom to follow their religion, they can live in the capacity of citizens of non-Muslim states and adopt their nationality. None of this is forbidden by the Quran and Sunnah.

4. If some Muslims of the world acknowledge themselves as Muslims, in fact, insist on this and adopt a belief or deed which is not approved by one or more scholars or the rest of the Muslims, then this deed or belief of theirs can be regarded as incorrect and even a deviation and departure from Islam, yet these people cannot be regarded as non-Muslims or disbelievers

(kuffar) because these people adduce their views from the Quran and Hadith. For the ruling of God on such beliefs and deeds, we must wait for the Day of Judgement. Their proponents in this world in accordance with their own acknowledgement are Muslims, must be regarded as Muslims and must be dealt with in the same way as a Muslim is dealt with. It is the right of the scholars to point out their mistake, to invite them to accept what is correct, to regard what they find as constituting polytheism and disbelief in their ideology and also inform people about all this. However, no one has the right to declare them as non-Muslims or to ostracize them from the Muslim community because only God can give this right to someone, and everyone who has knowledge of the Quran and Hadith knows that God has not given this right to anyone.

5. Polytheism, disbelief and apostasy are indeed grave crimes; however, no human being can punish another human being for these crimes. This is the right of God alone. In the hereafter too, He will punish them for these crimes and in this world it is He Who does so if He intends. The matter of the hereafter is not under discussion here. In this world, this punishment takes place in the following manner: when the Almighty decides to reward and punish people in this very world on the basis of their deeds, He sends His messenger towards them. This messenger conclusively communicates the truth to these people such that they are left with no excuse before God to deny it. After that the verdict of God is passed and those people who even after the conclusive communication of the truth insist on disbelief and polytheism are punished in this world. This is an established practice of God which the Quran describes in the following words: “And for each community, there is a messenger. Then when their messenger comes, their fate is decided with full justice and they are not wronged.” (10:47). Its nature is the same as of the sacrifice of Ishmael (AI) and the incident of Khidr. It is not related to us human beings. Just as we cannot drill a hole in the boat of a poor person to help him and cannot kill a disobedient boy nor embark upon slaughtering any of our sons on the basis of a dream as Abraham (AI) did, similarly, we cannot undertake this task except if a revelation comes from God or if He directly gives an order. Everyone knows that the door to this has permanently been closed.

6. No doubt jihad is a directive of Islam. The Quran requires of its followers that if they have the strength, they should wage war against oppression and injustice. The primary reason of this directive is to curb persecution which is the use of oppression and coercion to make people give up their religion. Those having insight know that Muslims are not given this directive of jihad in their individual capacity; they are addressed in their collective capacity regarding this directive. They are not individually addressed in the verses of jihad which occur in the Quran. Thus in this matter only the collectivity has the right to launch any such armed offensive. No individual or group of Muslims has the right to take this decision on their behalf. It is for this reason that the Prophet (SWS) is reported to have said: “A Muslim ruler is a shield; war can only waged under him.” (Bukhari, No. 2957.)

7. The directive of jihad given by Islam is war for the cause of God; therefore, it cannot be waged while disregarding moral restrictions. Ethics and morality supersede everything in all circumstances and even in matters of war and armed offensives, the Almighty has not allowed Muslims to deviate from moral principles. Hence, it is absolutely certain that jihad can only be waged against combatants. It is the law of Islam that if a person attacks through his tongue, then this attack shall be countered through the tongue and if he financially supports the warriors, then he will be stopped from this support; however, unless a person picks up arms to wage war, his life cannot be taken. So much so, if right in the battle field an enemy throws down arms and surrenders, he shall be taken a prisoner; he cannot be executed after this. The words of the verse which mention the directive of jihad are: “And fight in the way of God with those who fight against you and do not transgress bounds [in this fighting]. Indeed, God does not like the transgressors.” (2:190). The Prophet (SWS) forbade the killing of women and children during war, (

Bukhari, No. 3015). The reason for this is that if they have embarked upon jihad with the army, it is not in the capacity of combatants. At best, they can boost the morale of the combatants and urge them through the tongue to fight.

8. Centuries before the thinkers of the present age, the Quran had declared: “The affairs of the Muslims are run on the basis of their mutual consultation.” (42:38). This clearly meant that an Islamic government would be established through their consultation, everyone will have equal rights in this consultation, whatever done through consultation will only be undone through consultation and every individual will become part of the consultative process. Moreover, if a decision cannot be reached through a consensus or total agreement, then the opinion of the majority shall be accepted as the decision. This is precisely what democracy is. Thus dictatorship is not acceptable in any case whether it is of a dynasty or a of a group or of a national institution and not even of religious scholars in the interpretation of issues related to religion and Shariah. These scholars indeed have the right to present their views and express their opinions; however, their view can only become a law for the people to follow when the majority of the elected representatives accept it. In modern states, the institution of the parliament has been constituted for this very purpose.

It holds and should hold the final authority in the system of state. People do have a right to criticize the decisions of the parliament and point out their mistakes; however, no one has the right to disobey them or rebel against them. Neither scholars nor the judiciary is above the parliament. The Quranic principle of “The affairs of the Muslims are run on the basis of their mutual consultation,” (42:38) binds every individual and every institution to practically submit to the decisions of the parliament even though they may differ with them. It is only this way which is justified in setting up the rule of Islam and to run it. If any other way is adopted to set up this rule, then it will be illegal even though the forehead of its ruler glistens with the signs of prostration or even if he is bestowed the title of Amir-ul-Muminin.

9. If at some place a Muslim government exists, it is generally asked to implement the Shariah. This expression is misleading because it gives the impression that Islam has given the right to a government to forcibly implement all the directives of the Shariahon people. The fact is that the Quran and Hadith do not give this authority to any government. The Islamic Shariah contains two categories of directives. The first category comprises directives which are given to individuals and the second category comprises directives which are given to a Muslim society. The first category relates to directives which are between an individual and God. In these directives, a person is not responsible before any government; on the contrary, he is responsible before God. Hence, no government, for example, can force a person to fast or go for Hajj or ‘Umrah or to circumcise himself or to keep his moustaches trimmed or in the case of a woman to cover her chest, refrain from displaying her ornaments or to wear a scarf when going out. In such matters, a government has no authority beyond urging and educating people except if there is a chance of rights being usurped or excesses being committed against the life, wealth and honour of people. The Quran has explicitly said that among the positive directives of religion, a state can only forcibly demand from them to offer the prayer and pay zakat. The Quran (9:5) says that after this, it is incumbent upon the state to leave them alone and not try to enforce anything on them. As for the second category of directives, they are only given to a government because it is a government which represents a society in collective affairs. If religious scholars demand from those in authority to obey them, then they certainly will be justified. In fact, it is their duty in their capacity of scholars to make such a demand. It should be clear that this demand is the demand to follow the Shariah. Implementation of the Shariah is not the right name for this demand. This second category comprises the following directives:

i. Muslims will not be subjects of their rulers but equal citizens. No discrimination shall be made between them in the state system and the laws of the state. Their life, wealth and honour shall hold sanctity – so much so that without their consent the state shall not impose any tax on them other than zakat. If a dispute arises in their personal affairs like marriage, divorce, distribution of inheritance and other similar matters, then it shall be decided in accordance with the Islamic Shariah. They shall be provided with all the essential facilities for their daily prayers, the fasts of Ramazan and Hajj and ‘Umrah. They will not be forced by the law to submit to any directive which reflects a positive injunction of Islam except the prayer and the zakat. They will be governed with justice and fairness on the Quranic principle: “The affairs of the Muslims are run on the basis of their mutual consultation.” (42:38). Their public wealth and assets shall be reserved for the collective needs of the society and shall not be given in private ownership; in fact, they shall be developed and looked after in such a way that the needs of people who are not able to financially support themselves are fulfilled from their income. If they pass away, they shall be enshrouded and prepared for burial according to Muslim rites; their funeral prayer shall be offered and they shall be buried in the graveyard of the Muslims the way Muslims are buried.

ii. It shall be the responsibility of the government to organise the Friday and the ‘Eid prayers. These prayers shall be held only at places which are specified by the state. Their pulpits shall be reserved for the rulers. They themselves will lead and deliver the sermon of these prayers or some representative of theirs will fulfil this responsibility on their behalf. Within the confines of the state, no one will have the authority to organise these prayers independently.

iii. Law enforcing departments shall be primarily reserved for Amr bil Maroof & Nahi Anil Munkar Amar (enjoining good and forbidding evil). Thus the most pious of people will be selected as workers of these departments. They will urge people to do good and forbid them all what mankind has always regarded as evil. However, they will only use the force of law when a person is guilty of usurping rights or goes after the life, wealth and honour of people.

iv. The state shall always adhere to justice (qa’im bi al-qist) with regard to its enemies as well. It will speak the truth, bear witness to it and will not take any step contrary to justice and fairness.

v. If the state enters into agreement with someone within its jurisdiction or with some foreign entity, then as long as the agreement exists it shall be honoured both in letter and in spirit with full honesty and sincerity.

vi. The death penalty will be given in two cases only: murder and spreading anarchy in the land. If a Muslim is guilty of murder, theft, fornication, falsely accusing someone of fornication (qadhf) or spreading anarchy and disorder in the land and a court is fully satisfied that he does not deserve any leniency arising from his personal, familial and social circumstances, then those punishments shall be meted out to him which the Almighty has prescribed in His Book for those who have whole-heartedly accepted the call of Islam.

vii. Dissemination of Islam to all parts of this world shall be organised at the state level. If any power of the world tries to hinder this effort or persecutes Muslims, then the state, according to its capacity, will try to remove this hindrance and stop this persecution even if it has to lift arms for it. (In order to see the details of these seven requirements in the sources of Islam, my afore-mentioned treatise Meezan can be consulted).

10. These are the directives of the Shariah which relate to the state and have been given with the warning that those who do not accept the verdicts of the Book of God after acknowledging it will be regarded as wrongdoers (zalim), defiant (fasiq) and disbelievers (kafir) on the Day of Judgement, (Quran, 5:44-47). However, if the rulers of the Muslims, in spite of this warning are guilty of some blemish in this regard or become rebellious, then the only responsibility of religious scholars is to warn them of its consequences in this world and the hereafter. With wisdom and kindly exhortation, they should call them to mend their ways, face their questions, dispel their doubts and logically reason out to them why God has given them His Shariah. They should explain to them its relevance with the collective sphere of life.

They should also elucidate to them the basis of its directives and the difficulty which a person of the modern era faces in understanding it. They should adopt such styles and ways to explain and clarify it so that its underlying wisdom and objective becomes evident to them and their hearts and minds are able to adopt it with full satisfaction and they become prepared to follow it. The Quran has stated that the real status of religious scholars is to invite people to the truth and warn them about any deviation from it. God does not want them to force people to follow Islam so that they should organise their followers in groups that ask people at gun point to follow the Shariah.  
By Javed Ahmad Ghamidi, (Translated by Dr Shehzad Saleem) 
http://www.thenews.com.pk/Todays-News-2-297690-Islam-and-the-State-A-Counter-Narrative

Islam & Secularism:
Extremist Islamic groups such as ISIS, Pakistani Taliban, Boko Haram, al-Qaeda and the al-Nusra Front in Syria, have transformed the holy Quran into a manifesto for war, terrorism and bloodshed. These groups use the most modern weaponry and technology, and their crimes have created worldwide concerns. Their goal is to return the Islamic world to the medieval age. At the same time, the corrupt dictatorial Arab regimes in the Middle East, particularly the Arab nations of the Persian Gulf, have transformed the democratic Arab Spring into a sectarian war between the Shiites and Sunnis, in order to prevent democracy from taking roots in their own nations. Simultaneous with such developments, a Western-made "industry" called Islamophobia not only presents the Holy Quran as the manifesto of fundamentalist warmongers (that claim to represent Islam) and their rigid interpretation of its teachings, it also reduces Islam to its skewed "interpretations." This reductionist approach has been popular among the Orientalists. The approach also claims that formation of an Islamic government is a necessary condition for a society to be Islamic. The writer argue in this essay, these claims are false..... keep reading >> http://peace-forum.blogspot.com/2015/02/islam-secularism.html

اسلام اور ریاست : ایک جوابی بیانیہ... جاوید احمدغامدی

اس وقت جو صورت حال بعض انتہا پسند تنظیموں نے اپنے اقدامات سے اسلام اور مسلمانوں کے لئے پوری دنیا میں پیدا کردی ہے، یہ اسی فکر کانتیجہ ہے جو ہمارے مذہبی مدرسوں میں پڑھا اور پڑھایا جاتا ہے، اور جس کی تبلیغ اسلامی تحریکیں اور مذہبی سیاسی جماعتیں شب و روز کرتی ہیں۔ اس کے مقابل میں اسلام کا صحیح فکر کیا ہے؟ یہ درحقیقت ایک جوابی بیانیہ (Counter Narrative) ہے اور ہم نے بارہا کہا ہے کو مسلمانوں کے معاشرے میں مذہب کی بنیاد پر فساد پیدا کردیا جائے تو سیکولر ازم کی تبلیغ نہیں، بلکہ مذہبی فکر کا ایک جوابی بیانیہ ہی صورت حال کی اصلاح کرسکتا ہے۔ اس کی تفصیلات کو تو بیان کرنے کا یہ موقع نہیں ہے لیکن اس فکر کا جو حصہ اسلام اور ریاست سے متعلق ہے، اس کا ایک خلاصہ ہم یہاں پیش کررہے ہیں۔

1۔ اسلام کی دعوت اصلاً فرد کے لئے ہے۔ وہ اسی کے دل و دماغ پر اپنی حکومت قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس نے جو احکام معاشرے کو دیئے ہیں، اس کے مخاطب بھی درحقیقت وہ افراد ہیں جو مسلمانوں کے معاشرے میں ارباب حل و عقد کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کررہے ہوں۔ لہٰذا یہ خیال بالکل بے بنیاد ہے کہ ریاست کا بھی کوئی مذہب ہوتا ہے اور اس کو بھی کسی قرارداد مقاصد کے ذریعے سے مسلمان کرنے اور آئینی طور پر اس کا پابند بنانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ اس میں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنایا جائے گا۔ یہ خیال جن لوگوں نے پیش کیا اور اسے منوانے میں کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے اس زمانے کی قومی ریاستوں میں مستقل تفرقے کی بنیاد رکھ دی اور ان میں بسنے والے غیرمسلموں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ درحقیقت دوسرے درجے کے شہری ہیں جن کی حیثیت زیادہ سے زیادہ ایک محفوظ اقلیت (Protected minority) کی ہے اور ریاست کے اصل مالکوں سے وہ اگر کسی حق کا مطالبہ کرسکتے ہیں تو اسی حیثیت سے کرسکتے ہیں۔

2۔ جن ملکوں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے ، وہ اپنی ایک ریاست ہائے متحدہ قائم کرلیں۔ یہ ہم میں سے ہر شخص کا خواب ہوسکتا ہے اور ہم اس کو شرمندہ تعبیر کرنے کی جدوجہد بھی کرسکتے ہیں، لیکن اس خیال کی کوئی بنیاد نہیں ہے کہ یہ اسلامی شریعت کا کوئی حکم ہے جس کی خلاف ورزی سے مسلمان گناہ کے مرتکب ہورہے ہیں۔ ہرگز نہیں، نہ خلافت کوئی دینی اصطلاح ہے اور نہ عالمی سطح پر اس کا قیام اسلام کا کوئی حکم ہے۔ پہلی صدی ہجری کے بعد ہی ، جب مسلمانوں کے جلیل القدر فقہا ان کے درمیان موجود تھے، ان کی دو سلطنتیں ، دولت عباسیہ بغداد اور دولت امویہ اندلس کے نام پر قائم ہوچکی تھیں اور کئی صدیوں تک قائم رہیں، مگر ان میں سے کسی نے اسے اسلامی شریعت کے کسی حکم کی خلاف ورزی قرار نہیں دیا، اس لئے کہ اس معاملے میں سرے سے کوئی حکم قرآن و حدیث میں موجود ہی نہیں ہے۔ اس کے برخلاف یہ بات سب نے کہی اور ہم بھی کہتے ہیں کہ مسلمانوں کا نظم اجتماعی اگر کسی جگہ قائم ہو جائے تو اس سے خروج ایک بدترین جرم ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اس کے مرتکبین جاہلیت کی موت مریں گے۔

3۔ اسلام میں قومیت کی بنیاد اسلام نہیں ہے، جس طرح کے عام طور پر سمجھا جاتا ہے۔ قرآن و حدیث میں کسی جگہ یہ نہیںکہا گیا کہ مسلمان ایک قوم ہیں یا انہیں ایک ہی قوم ہونا چاہئے، بلکہ یہ کہا گیا ہے کہ انما المومنین اخوۃ (مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں) ۔ قرآن کی رو سے مسلمانوں کا باہمی رشتہ قومیت کا نہیں، بلکہ اخوت کا ہے۔ وہ دسیوں اقوام ، ممالک اور ریاستوں میں تقسیم ہونے کے باوجود ایمان کے رشتے سے ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ اس لئے یہ تقاضا تو ان سے کیا جاسکتا ہے اور کرنا چاہئے کہ وہ اپنے بھائیوں کے حالات کی خبر رکھیں، ان کی مصیبتوں اور تکلیفوں میں ان کے کام آئیں، وہ مظلوم ہوں تو ان کی مدد کریں، معاشی اور معاشرتی روابط کے لئے ان کو ترجیح دیں اور ان پر اپنے دروازے کسی حال میں بند نہ کریں، مگر یہ تقاضا نہیں کیا جاسکتا کہ اپنی قومی ریاستوں اور قومی شناخت سے دست بردار ہو کر لازماً ایک ہی قوم اور ایک ریاست بن جائیں۔ وہ جس طرح اپنی الگ الگ قومی ریاستیں قائم کرسکتے ہیں، اسی طرح دین و شریعت پر عمل کی آزادی ہو تو غیرمسلم ریاستوں میں شہری کی حیثیت سے اور وطن کی بنیاد پر ایک قوم بن کر بھی رہ سکتے ہیں۔ ان میں سے کوئی چیز قران و حدیث کی رو سے ناجائز نہیں ہے۔

4۔ دنیا میں جو لوگ مسلمان ہیں، اپنے مسلمان ہونے کا اقرار، بلکہ اس پر اصرار کرتے ہیں، مگر کوئی ایسا عقیدہ یا عمل اختیار کرلیتے ہیں جسے کوئی عالم یا علما یا دوسرے تمام مسلمان صحیح نہیں سمجھتے، ان کے اس عقیدے یا عمل کو غلط قرار دیا جاسکتا ہے، اسے ضلالت اور گمراہی بھی کہا جاسکتا ہے لیکن اس کے حاملین چونکہ قرآن و حدیث ہی سے استدلال کررہے ہوتے ہیں، اس لئے انہیں غیرمسلم یا کافر قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اس طرح کے عقائد و اعمال کے بارے میں خدا کا فیصلہ کیا ہے؟ اس کے لئے قیامت کا انتظار کرنا چاہئے۔ دنیا میں ان کے حاملین اپنے اقرار کے مطابق مسلمان ہیں، مسلمان سمجھے جائیں گے اور ان کے ساتھ تمام معاملات اسی طرح ہوں گے، جس طرح مسلمانوں کی جماعت کے ایک فرد کے ساتھ کئے جاتے ہیں۔ علما کا حق ہے کہ ان کی غلطی ان پر واضح کریں، انہیں صحیح بات کے قبول کرنے کی دعوت دیں، ان کے عقائد و نظریات میں کوئی چیز شرک ہے تو اسے شرک اور کفر کہیں اور لوگوں کو بھی اس پر متنبہ کریں، مگر ان کے متعلق یہ فیصلہ کہ وہ مسلمان نہیں رہے یا انہیں مسلمانوں کی جماعت سے الگ کردینا چاہئے، اس کا حق کسی کو بھی حاصل نہیں ہے، اس لئےکہ یہ حق خدا ہی دے سکتا تھا اور قرآن و حدیث سےواقف ہر شخص جانتا ہے کہ اس نے یہ حق کسی کو نہیں دیا ہے۔

5۔ شرک ، کفر اور ارتداد یقیناً سنگین جرائم ہیں، لیکن ان کی سزا کوئی انسان کسی دوسرے انسان کو نہیں دے سکتا۔ یہ خدا کا حق ہے۔ قیامت میں بھی ان کی سزا وہی دے گا اور دنیا میں بھی، اگر کبھی چاہے تو وہی دیتا ہے۔ قیامت کا معاملہ اس وقت موضوع بحث نہیں ہے۔ دنیا میں اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم میں اپنی عدالت کے ظہور کا فیصلہ کرلیتے ہیں تو اس کی طرف اپنا رسول بھیجتے ہیں۔ یہ رسول اس قوم پر اتمام حجت کرتا ہے، یہاں تک کہ کسی کے پاس خدا کے حضور میں پیش کرنے کے لئے کوئی عذر باقی نہیں رہتا۔ اس کے بعد خدا کا فیصلہ صادر ہوتا ہے اور جو لوگ اس طرح اتمام حجت کے بعد بھی کفروشرک پر اصرار کریں، انہیں اسی دنیا میں سزا دی جاتی ہے۔ یہ ایک سنت الٰہی ہے جسے قرآن نے اس طرح بیان فرمایا ہے کہ ’’ہر قوم کے لئے ایک رسول ہے۔ پھر جب ان کا رسول آجاتا ہے تو ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جاتا ہے اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جاتا۔‘‘ اس کی نوعیت بالکل وہی ہے جو اسمٰعیل علیہ السلام کی قربانی اور واقعہ خضر میں ہمارے سامنے آتی ہے۔ اس کا عام انسانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم جس طرح کسی غریب کی مدد کے لئے اس کی اجازت کے بغیر اس کی کشتی میں شگاف نہیں ڈال سکتے، کسی بچے کو والدین کا نافرمان دیکھ کر اس کو قتل نہیں کرسکتے، اپنے کسی خواب کی بنیاد پر ابراہیم علیہ السلام کی طرح اپنے بیٹے کے گلے پر چھری نہیں رکھ سکتے، اسی طرح کسی شخص کو اس کے شرک ، کفر یا ارتداد کی سزا بھی نہیں دے سکتے، الا یہ کہ وحی آئے اور خدا اپنے کسی رسول کے ذریعے سے براہ راست اس کام کا حکم دے۔ ہر شخص جانتا ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند ہوچکا ہے۔

6۔ اس میں شبہ نہیں کہ جہاد اسلام کا حکم ہے۔ قرآن اپنے ماننے والوں سے تقاضا کرتا ہےکہ ان کے پاس طاقت ہو تو وہ ظلم وعدوان کے خلاف جنگ کریں۔ قرآن میں اس کی ہدایت اصلاً فتنہ کے استحصال کے لئے کی گئی ہے۔ اس کے معنی کسی شخص کو ظلم و جبر کے ساتھ اس کے مذہب سے برگشتہ کرنے کی کوشش کے ہیں۔ یہی چیز ہے جسے انگریزی زبان میں Persecution کہا جاتا ہے۔ اہل نظر جانتے ہیں کہ مسلمانوں کو یہ حکم ان کی انفرادی حیثیت میں نہیں، بلکہ بحیثیت جماعت دیا گیا ہے۔ اس کی جو آیتیں قرآن میں آئی ہیں، وہ اپنی انفرادی حیثیت میں ان کے مخاطب ہی نہیں ہیں۔ لہٰذا اس معاملے میں کسی اقدام کا حق بھی ان کے نظم اجتماعی کو حاصل ہے۔ ان کے اندر کا کوئی فرد یا گروہ ہرگز یہ حق نہیں رکھتا کہ ان کی طرف سے اس طرح کے کسی اقدام کا فیصلہ کرے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی بنا پر فرمایا ہے کہ مسلمانوں کا حکمران ان کی سپر ہے، جنگ اسی کے پیچھے رہ کر کی جاتی ہے۔

7۔ اسلام جس جہاد کا حکم دیتا ہے، وہ خدا کی راہ میں جنگ ہے، اس لئے اخلاقی حدود سے بے پروا ہوکر نہیں کیا جاسکتا۔ اخلاقیات ہر حال میں اور ہر چیز پر مقدم ہیں اور جنگ و جدل کے موقع پر بھی اللہ تعالیٰ نے ان سے انحراف کی اجازت کسی شخص کو نہیں دی۔ چنانچہ یہ بالکل قطعی ہے کہ جہاد صرف مقاتلین (combatants) سے کیا جاتا ہے۔ اسلام کا قانون یہی ہے کہ اگر کوئی زبان سے حملہ کرے گا تو اس کا جواب زبان سے دیا جائے گا، لڑنے والوں کی مالی مدد کرے گا تو اس کو مدد سے روکا جائے گا، لیکن جب تک وہ ہتھیار اٹھا کر لڑنے کے لئے نہیں نکلتا، اس کی جان نہیں لی جاسکتی۔ یہاں تک کہ عین میدان جنگ میں بھی وہ اگر ہتھیار پھینک دے تو اسے قیدی بنایا جائے گا، اس کے بعد اسے قتل نہیں کیا جاسکتا۔ قرآن میں جہاد کا حکم جس آیات میں دیا گیا ہے، اس کے الفاظ ہی یہ ہیں کہ ’’اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے لڑو جو تم سے لڑیں اور اس میں کوئی زیادتی نہ کرو، اس لئے کہ اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کے دوران عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرمایا ہے۔ اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ اگر جنگ کرنے والوں کے ساتھ نکلے بھی ہوں تو بالعموم مقاتل نہیں ہوتے ، زیادہ سے زیادہ لڑنے والوں کا حوصلہ بڑھاسکتے اور زبان سے انہیں لڑنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔

8۔ دور حاضر کے مغربی مفکرین سے صدیوں پہلے قرآن نے اعلان کیا تھا کہ امرھم شوری بینھم ( مسلمانوں کا نظم اجتماعی ان کے باہمی مشورے پر مبنی ہوگا) اس کے صاف معنی یہ تھے کہ مسلمانوں کی حکومت ان کے مشورے سے قائم ہو گی۔ نظام مشورے ہی سے وجود میں آئے گا۔ مشورہ دینے میںسب کے حقوق برابر ہوں گے۔ جو کچھ مشورے سے بنے گا، وہ مشورے سے توڑا بھی جا سکے گا۔ جس چیز کو وجود میں لانے کے لئے مشورہ کیا جائے گا، ہر شخص کی رائے اس کے وجود کا حصہ بنے گی۔اجماع و اتفاق سے فیصلہ نہ ہو سکے تو فصل نزاعات کے لئے اکثریت کی رائے قبول کر لی جائے گی۔یہی جمہوریت ہے۔چنانچہ آمریت کسی خاندان کی ہو یا کسی طبقے کی، گروہ یاقومی ادارے کی، کسی حال میں بھی قبول نہیں کی جا سکتی ، یہاں تک کہ نظم اجتماعی سے متعلق دینی احکام کی تعبیر و تشریح کے لئے دینی علوم کے ماہرین کی بھی نہیں۔ وہ یہ حق یقیناً رکھتے ہیں کہ اپنی تشریحات پیش کریں اور اپنی آرا کا اظہار کریں، مگر ان کے موقف کو لوگوں کے لئے واجب الا اطاعت قانون کی حیثیت اسی وقت حاصل ہو گی، جب عوام کے منتخب نمائندوں کی اکثریت اسے قبول کر لے گی۔ جدید ریاست میں پارلیمان کا ادارہ اسی مقصد سے قائم کیا جاتا ہے۔ ریاست کے نظام میں آخری فیصلہ اسی کا ہے اور اس کا ہونا چاہئے۔ لوگوں کا حق ہے کہ پارلیمان کے فیصلوں پر تنقید کریں اور ان کی غلطی واضح کرنے کی کوشش کرتے رہیں، لیکن ان کی خلاف ورزی اور ان سے بغاوت کا حق کسی کو بھی حاصل نہیں ہے۔ علما ہوں یا ریاست کی عدلیہ، پارلیمان سے کوئی بالا تر نہیں ہو سکتا ۔’ امرھم شوریٰ بینھم‘ کا اصول ہر فرد اور ادارے کو پابند کرتا ہے کہ پارلیمان کے فیصلوں سے اختلاف کے باوجود عملاً اس کے سامنے سر تسلیم خم کر دیں۔اسلام میں حکومت قائم کرنے اور اس کو چلانے کا یہی ایک جائز طریقہ ہے اس سے ہٹ کر جو حکومت قائم کی جائے گی ،وہ ایک ناجائز حکومت ہو گی، خواہ اس کے سربراہ کی پیشانی پر سجدوں کے نشان ہوں یا اسے امیر المومنین کے لقب سے نواز دیا جائے۔

9۔ مسلمانوں کی حکومت اگر کسی جگہ قائم ہو تو اس سے بالعموم نفاذ شریعت کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ یہ تعبیر مغالطہ انگیز ہے، اس لئے کہ اس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ اسلام میں حکومت کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ شریعت کے تمام احکام ریاست کی طاقت سے لوگوں پر نافذ کر دے حالانکہ قرآن و حدیث میں یہ حق کسی حکومت کے لئے بھی ثابت نہیں ہے۔ اسلامی شریعت میں دو طرح کے احکام ہیں، ایک جو فرد کو بحیثیت فرد دیئے گئے ہیں، اور دوسرے جو مسلمانوں کے معاشرے کو دیئے گئے ہیں، پہلی قسم کے احکام خدا اور بندے کے درمیان ہے اور وہ اس میں کسی حکومت کے سامنے نہیں بلکہ اپنے پروردگار ہی کے سامنے جواب دہ ہے۔ لہٰذا دنیا کی کوئی حکومت اسے مثال کے طور پر، روزہ رکھنے یا حج عمرہ کے لئے جانے یا ختنہ کرانے یا مونچھیں پست رکھنے اور وہ اگر عورت ہے تو سینہ ڈھانپنے، زیب وزینت کی نمائش نہ کرنے یا اسکارف اوڑھ کر باہر نکلنے کے لئے مجبور نہیں کر سکتی ۔ اس طرح کے معاملات میں تعلیم و تربیت اور تلقین و نصیحت سے آگے اس کے کوئی اختیارات نہیں ہیں۔
ا لایہ کہ کسی کی حق تلفی یا جان، ومال آبرو کے خلا ف زیادتی کا اندیشہ ہو۔ قرآن نے پوری صراحت کے ساتھ واضح کر دیا ہے کہ دین کے ایجابی احکام میں سے یہ صرف نماز اور زکوۃ ہے جس کا مطالبہ مسلمانوں کا کوئی نظم اجتماعی اگر چاہے تو قانون کی طاقت سے کر سکتا ہے۔ قرآن کا ارشاد ہے کہ اس کے بعد وہ پابند ہے کہ ان کی راہ چھوڑ دے اور کوئی چیز ان پر نافذ کرنے کی کوشش نہ کرے۔ رہے دوسری قسم کے احکام تو وہ درحقیقت دیئے ہی حکومت کو گئے ہیں۔ اس لئے کہ اجتماعی معاملات میں وہی معاشرے کی نمائندگی کرتی ہے۔ علماء ارباب حل و عقد سے ان پر عمل کا مطالبہ کریں تو یقیناً حق بجانب ہوں گے اور اپنے منصب کے لحاظ سے ان کو کرنا بھی چاہئے۔ مگر یہ شریعت پر عمل کی دعوت ہے ،نفاذ شریعت کی تعبیر اس کے لئے بھی موزوں قرار نہیں دی جا سکتی ۔
یہ دوسری قسم کے احکام درج ذیل ہیں:
ا ۔مسلمان اپنے حکمرانوں کی رعایا نہیں، بلکہ برابر کے شہری ہوں گے اور قانون اور ریاست کی سطح پر ان کے بڑے اور چھوٹے اور شریف اور وضیع کے مابین کوئی امتیاز روا نہیں رکھا جائے گا ان کے جان و مال اور آبرو کو حرمت حاصل ہو گی، یہاں تک کہ حکومت ان کی رضا مندی کے بغیر زکوۃ کے علاوہ کوئی ٹیکس بھی ان پر عائد نہیں کر سکے گی۔ ان کے شخصی معاملات ،یعنی نکاح ،طلاق تقسیم، وراثت ، لین دین، اور اس نوعیت کے دوسرے امور میں اگر کوئی نزاع ان کےدرمیان پیدا ہو جائے گی تو اس کا فیصلہ اسلامی شریعت کے مطابق ہو گا ۔

 روز و شب کی نمازوں، ماہ رمضان کے روزوں اور حج و عمرہ کے لئے انہیں تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ان پر عدل و انصاف کے ساتھ اور امرھم شوریٰ بینھم کے طریقے پر حکومت کی جائے گی۔ ان کے قومی املاک اجتماعی ضرورتوں کے لئے خاص رہیں گے۔انہیں نجی ملکیت میں نہیں دیا جائے گا،بلکہ اس طرح نشوو نما دی جائے گی کہ جو لوگ معیشت کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں، ان کی ضرورتیں بھی ان املاک کی آمدنی سے پوری ہوتی رہیں۔ وہ دنیا سے رخصت ہوں گے تو ان کی تجہیز و تکفین مسلمانوں کے طریقے پر ہو گی ان کا جنازہ پڑھا جائے گا اور انہیں مسلمانوں کے قبرستان میں اور ان کے طریقے پر دفن کیا جائے گا۔

ب۔نماز جمعہ اور نماز عیدین کا اہتمام حکومت کرے گی ۔یہ نمازیں صرف انہی مقامات پر ادا کی جائیںگی جو حکومت کی طرف سے ان کے لئے مقرر کر دیئے جائیں گے ۔ان کا منبر حکمرانوں کے لئے خاص ہو گا ۔وہ خود ان نمازوں کا خطبہ دیں گے اور ان کی امامت کریں گے یا ان کی طرف سے ان کا کوئی نمائندہ یہ ذمہ داری ادا کرے گا۔ ریاست کی حدود میں کوئی شخص اپنے طور پر ان نمازوں کا اہتمام نہیں کر سکے گا۔

ج۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اصلاً امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے ادارے ہوں گے۔ چنانچہ معاشرے کے صالح ترین افراد ان اداروں کے لئے کارکنوں کی حیثیت سے منتخب کئے جائیں گے وہ لوگوں کو بھلائی کی تلقین کریں گے اور ان سب چیزوں سے روکیں گے جنہیں انسان ہمیشہ سے برائی سمجھتا رہا ہے۔ تاہم قانون کی طاقت اسی وقت استعمال کریں گے،جب کوئی شحص کسی کی حق تلفی کرے گا یا اس کی جان و مال یا آبروکے خلاف کسی اقدام کے درپے ہو گا۔
د۔ حکومت اپنے دشمنوں کے معاملے میں بھی قائم بالقسط رہے گی۔ حق کہے گی ،حق کی گواہی دے گی اور حق و انصاف سے ہٹ کر کبھی کوئی اقدام نہیں کر ے گی۔

ہ ۔ ریاست کے اندر یا باہر اگر کسی سے کوئی معاہدہ ہوا ہے تو جب تک معاہدہ باقی ہے، لفظ او ر معنی دونوں کے اعتبار سے اس کی پابندی پوری دیانت اور پورے اخلاص کے ساتھ کی جائے گی۔
و۔ قتل اور فساد فی الارض کے سوا موت کی سزا کسی جرم میں بھی نہیں دی جائے گی۔ نیز ریاست کا کوئی مسلمان شہری اگر زنا، چوری، قتل، فساد فی الارض اور قذف کا ارتکاب کرے گا اور عدالت مطمئن ہو جائے گی کہ اپنے ذاتی، خاندانی اور معاشرتی حالات کے لحاظ سے وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے تو اس پر وہ سزائیں نافذ کی جائیں گے جو اللہ تعالیٰ نے اسلام کی دعوت کو پورے شعور اور شرح صدر کے ساتھ قبول کر لینے کے بعد ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے لئے اپنی کتاب میں مقرر کر دی ہیں۔
ز۔ اسلام کی دعوت کو اقصائے عالم تک پہنچانے کے لئے حکومت کی سطح پر اہتمام کیا جائے گا۔ دنیا کی کوئی طاقت اگر اس میں رکاوٹ پیدا کرے گی ایمان لانے والوں کو جبروتشدد کا نشانہ بنائے گی تو حکومت اپنی استطاعت کے مطابق اس رکاوٹ کو دور کرنے اور اس تشدد کو روکنے کی کوشش کرے گی۔ اگرچہ اس کے لئے تلوار اٹھانی پڑے۔10۔ نظم اجتماعی سے متعلق یہ شریعت کے احکام ہیں اور اس تنبیہ و تہدید کے ساتھ دیئے گئے ہیں کہ جو لوگ خدا کی کتاب کو مان کر اس میں خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلے نہیں کرتے، قیامت کے دن وہ اس کے حضور میں ظالم، فاسق اور کافر قرار پائیں گے، تاہم مسلمانوں کے ارباب حل و عقد اگر اس کے باوجود اس معاملے میں کوتاہی کے مرتکب ہوتے یا سرکشی اختیار کر لیتے ہیں تو علماو مصلحین کی ذمہ داری اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ وہ انہیں دنیا اور آخرت میں اس کے نتائج سے خبردار کریں۔

انہیں حکمت کے ساتھ اور موعظہ حسنہ کے اسلوب میں صحیح رویہ اختیار کرنے کی دعوت دیں ،ان کے سوالات کا سامنا کریں، ان کے اشکالات دور کریں اور دلائل کے ساتھ انہیں بتائیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی شریعت کیوں دی ہے؟ اجتماعی زندگی کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے ؟ اس میں احکام کی بنیاد کیاہے اور دور حاضر کا انسان اس کو سمجھنے میں دقت کیوں محسوس کرتا ہے ؟ اس کی تفہیم و تبیین کے لئے ایسے سالیب اختیار کریں جن سے اس کی حکمت ،معنویت اور اس کے مقاصد ان پر واضح ہوں اور ان کے دل و دماغ پورے اطمینان کے ساتھ اسے قبول کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کے لئے تیار ہو جائیں۔ قرآن میں ان کا منصب دعوت وہ انداز میںبتایا گیا ہے۔ وہ اپنی قوم اور اس کے ارباب حل و عقد کے لئے داروغہ نہیں بنائے گئے کہ اپنے پیرو کاروں کے جتھے منظم کر ے بندوق کے زور پر انہیں شریعت کا پابند بنانے کی کوشش کریں۔


ریاست اور حکومت ...جاوید احمدغامدی
ریاست اور حکومت دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ علم سیاست کی اصطلاح میں ریاست معاشرے کی سیاسی تنظیم ہے اور حکومت کا لفظ اُن ارباب حل و عقد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو اُس میں نظم و نسق قائم رکھنے کے ذمہ دار ہوں۔ پہلے ریاست کو لیجیے۔ اِ س کی جو اقسام اب تک دنیا میں نمایاں ہوئی ہیں، وہ اصلاً تین ہی ہیں:
ایک، جزیرہ نمائے عرب کی ریاست جس کی حدود خود خالق کائنات نے متعین کر کے اُس کو اپنے لیے خاص کر لیا ہے۔ چنانچہ اُسی کے حکم پر اُس کی دعوت اور عبادت کا عالمی مرکز اُس میں قائم کیا گیا اور ساتویں صدی عیسوی میں آخری رسول کی وساطت سے اعلان کر دیا گیا کہ ’لا یجتمع فیھا دینان‘ ’’اب قیامت تک کوئی غیر مسلم اِس کا شہری نہیں بن سکتا۔‘‘ اِس سے پہلے کئی صدیوں تک یہی حیثیت ریاست فلسطین کی تھی۔ اسلام اور اسلامی شریعت کے مخاطب یہاں بھی اپنی مختلف حیثیتوں میں افراد ہی ہوں گے، تاہم اِس طرح کی ریاست کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ اِس کا مذہب اسلام ہے اور اِس میں حکومت بھی اسلام ہی کی ہو گی تو یہ تعبیر ہر لحاظ سے قابل فہم ہے۔ اِس پر کوئی اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری، وہ ریاستیں جن کی حدود فاتحین اپنی فتوحات سے متعین کرتے اور اُن کے باشندوں کو محکوم بنا کر اُن پر حکومت کرتے ہیں۔ اِس طرح کی ریاستوں میں شاہی خاندان یا حکمران گروہ کا مذہب اور نظریہ ہی ریاست کا مذہب یا نظریہ سمجھا جاتا ہے۔ اِس سے قطع نظر کہ اِن کا وجود جائز ہے یا ناجائز، اِن کے متعلق بھی اگر یہ کہا جائے کہ یہ مسلمان یا مسیحی یا کمیونسٹ ریاستیں ہیں تو اِسے ناقابل فہم قرار نہیں دے سکتے۔
تیسری، دور حاضر کی قومی ریاستیں جن کی حدود بین الاقوامی معاہدات سے متعین ہوتی اور جو وجود میں آتے ہی اپنے باشندوں کے لیے بنائے قومیت بن جاتی ہیں۔ لہٰذا رنگ، نسل، زبان، مذہب اور تہذیب و ثقافت کے اشتراک و اختلاف سے قطع نظر وہ اپنے آپ کو ہندی، مصری، امریکی، افغانی اور پاکستانی کہتے اور اپنی قومیت کا اظہار اِسی حوالے سے کرتے ہیں۔ اُن میں سے کوئی کسی کا حاکم یا محکوم نہیں ہوتا، بلکہ سب ہر لحاظ سے برابر کے شہری سمجھے جاتے ہیں اور اِسی حیثیت سے کاروبار حکومت میں شریک ہوتے ہیں۔
دور حاضر کی یہی ریاستیں ہیں جن کے بارے میں میں نے لکھا ہے کہ اِن کا کوئی مذہب نہیں ہو سکتا۔ ریاست پاکستان اِسی نوعیت کی ایک ریاست ہے۔ ہر شخص جانتا ہے کہ اِس کے لیے نہ کوئی فرمان آسمان سے نازل ہوا ہے کہ جزیرہ نمائے عرب کی طرح یہ صرف مسلمانوں کا ملک ہے، نہ مسلمانوں نے اِس کو فتح کر کے اِس میں رہنے والے غیرمسلموں کو اپنا محکوم بنا لیا ہے اور نہ وہ اُن کے ساتھ کسی معاہدے کے نتیجے میں اِس ریاست کے شہری بنے ہیں۔ وہ صدیوں سے اِسی سرزمین کے باشندے ہیں، جس طرح مسلمان اِس کے باشندے ہیں اور ریاست جس طرح مسلمانوں کی ہے، اُسی طرح اُن کی بھی ہے۔ ہندوستان کی تقسیم اِس اصول پر نہیں ہوئی تھی کہ ایک حصے کے مالک مسلمان اور دوسرے کے ہندو ہیں اور دوسرے مذاہب کے لوگ اُن کے محکوم بنا دئیے گئے ہیں، بلکہ اِس اصول پر ہوئی تھی کہ برطانوی ہند کے جن حصوں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے، اُنھیں الگ ملک بنا دیا جائے گا اور ہندوستان کی ریاستوں کے حکمران آزاد ہوں گے کہ چاہیں تو اپنی آزادی برقرار رکھیں اور چاہیں تو ہندوستان اور پاکستان میں سے کسی کے ساتھ الحاق کر لیں، اِس سے قطع نظر کہ اُن کی رعایا میں اکثریت مسلمانوں کی ہے یا ہندوؤں کی یا کسی دوسرے مذہبی فرقے کی۔ اِس طرح کی ریاست کو اگر اکثریت کے زور پر مسلمان یا مسیحی یا ہندو بنانے کی کوشش کی جائے گی تو یہ محض تحکم اور استبداد ہو گا، جس کی تائید کوئی ایسا شخص نہیں کر سکتا جس کو اُس کے پروردگار نے حکم دیا ہو کہ وہ ہر حال میں قائم بالقسط رہے گا اور حق کی گواہی دے گا، اگرچہ یہ گواہی اُس کے اپنوں کے خلاف ہی پڑ رہی ہو۔ ریاست پاکستان میں رہنے والے غیرمسلموں کے حق میں یہ گواہی اب ضروری ہے کہ تاریخ کے صفحات پر ثبت کر دی جائے۔ یہ اُسی حقیقت کی گواہی ہے جو اِس ریاست کے بانی قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کو مجلس دستورساز سے خطاب کرتے ہوئے پوری صراحت کے ساتھ واضح فرمائی تھی۔ اُنھوں نے کہا تھا:
’’اب آپ آزاد ہیں۔ اِس مملکت پاکستان میں آپ آزاد ہیں، آپ مندروں میں جائیں، اپنی مساجد میں جائیں یا کسی اور عبادت گاہ میں۔ آپ کا کسی مذہب، ذات پات یا عقیدے سے تعلق ہو، کاروبار ریاست کا اِس سے کوئی واسطہ نہیں ۔۔۔ ہم اِس بنیادی اصول کے ساتھ ابتدا کر رہے ہیں کہ ہم سب شہری ہیں اور ایک مملکت کے یکساں شہری ہیں۔ انگلستان کے باشندوں کو وقت کے ساتھ ساتھ آنے والے حقائق کا احساس کرنا پڑا اور اُن ذمہ داریوں اور اُس بارگراں سے سبک دوش ہونا پڑا جو اُن کی حکومت نے اُن پر ڈال دیا تھا اور وہ آگ کے اُس مرحلے سے بتدریج گزر گئے۔ آپ بجا طور پر یہ کہہ سکتے ہیں کہ اب وہاں رومن کیتھولک ہیں نہ پروٹسٹنٹ۔ اب جو چیز موجود ہے، وہ یہ کہ ہر فرد ایک شہری ہے اور سب برطانیہ عظمیٰ کے یکساں شہری ہیں۔ سب کے سب ایک ہی مملکت کے شہری ہیں۔
میں سمجھتا ہوں کہ اب ہمیں اِس بات کو ایک نصب العین کے طور پر اپنے پیش نظر رکھنا چاہیے اور پھر آپ دیکھیں گے کہ جیسے جیسے زمانہ گزرتا جائے گا نہ ہندو ہندو رہے گا، نہ مسلمان مسلمان۔ مذہبی اعتبار سے نہیں، کیوں کہ یہ ذاتی عقائد کا معاملہ ہے، بلکہ سیاسی اعتبار سے اور ایک مملکت کے شہری کی حیثیت سے۔‘‘
(قائد اعظم: تقاریر و بیانات 3594)
اِس پر یہ سوال کیا جاسکتا ہے کہ کیا اسلام اِس طرح کی ریاست کو قبول کرتا ہے؟ اِس کے جواب میں میں نے یہ عرض کرنے کی جسارت کی ہے کہ اسلام کی دعوت معاشرے کے ارباب حل و عقد کے لیے ہے اور وہ اگر مسلمان ہوں تو نظم اجتماعی سے متعلق اُس کے احکام کے مخاطب بھی وہی ہیں۔ وہ ریاست کو مشرف بہ اسلام کرنے کے لیے ہرگز کوئی حکم نہیں دیتا۔ چنانچہ اُس کے ماننے والے اِس طرح کی قومی ریاستوں میں بھی شہری کی حیثیت سے اور وطن کی بنیاد پر ایک قوم بن کر رہ سکتے ہیں، جس طرح کہ اِس وقت دنیا کی بیش تر ریاستوں میں رہ رہے ہیں۔ اِس میں کوئی چیز اسلام اور اسلامی شریعت سے متصادم نہیںہے۔
دورحاضر کی قومی ریاستوں کے بارے میں یہ میرا موقف ہے۔ اِس کے بعد اب حکومت کو لیجیے۔ علم و عقل کی رو سے اِس کے متعلق دو ہی باتیں کہی جا سکتی ہیں: ایک یہ کہ ریاست کے لیے حکمران اور ارباب حل و عقد کا تقرر انسان کا خالق کرے گا۔ دوسرے یہ کہ ریاست کے باشندے کریں گے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم نبوت کے بعد پہلی بات کا امکان ہ کریں جو اُن کے پروردگار نے اپنے آخری پیغمبر کی وساطت سے نازل فرمائی ہے۔ قائداعظم جب پاکستان کے حوالے سے اسلام، اسلامی تہذیب اور اسلامی شریعت کا ذکر کرتے ہیں تو اُن کی مراد بھی یہی ہوتی ہے۔
دور حاضر کی قومی ریاستوں کے ساتھ شریعت کا تعلق اِس مقام پر پہنچ کر اور اِس طریقے سے قائم ہوتا ہے۔ میں نے یہی بات سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ چنانچہ اِسی کے پیش نظر اجتماعی زندگی سے متعلق اِس شریعت کے احکام کی ایک جامع فہرست بھی مرتب کر کے پیش کر دی ہے اور لکھا ہے کہ مسلمانوں کو یہ احکام اِس تنبیہ و تہدید کے ساتھ دئیے گئے ہیں کہ جو لوگ خدا کی کتاب کو مان کر اُس میں خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلے نہیں کرتے، قیامت کے دن وہ اُس کے حضور میں ظالم، فاسق اور کافر قرار پائیں گے۔ اہل علم میری مرتب کردہ اِس فہرست سے دلائل کے ساتھ اختلاف کر سکتے اور اِس میں ترمیم و اضافہ بھی کر سکتے ہیں، لیکن ریاست اور حکومت کے اِس فرق کو سمجھنے اور اِس فہرست کو دیکھنے کے بعد بھی اگر وہ کہتے ہیں کہ میں نے شریعت کو فرد کی انفرادی زندگی تک محدود کر دیا ہے یا سیاست، معیشت، معاشرت اور نظم اجتماعی سے متعلق اُس کے احکام کی نفی کر دی ہے اور اُن کا یہ تجاہل عارفانہ نہیں ہے تو اُن کی خدمت میں پھر اِس کے سوا کیا عرض کیا جا سکتا ہے کہ:
سخن شناس نہ ای دلبرا خطا ایں جاست
پاکستان کے عوام نے جمہوری طریقے سے 73 کے آءین میں قرار داد مقاصد جس کا حصہ ہے اپنا فیصلہ کر دیا اب تمام discussion بے معنی ہے. بات یہ ہے کہ عوام اسلام چاہتے ہین ملاءیت نہیں... انصاف بلا تفریق... شریعت چاہتے ھیں جس ہر عمل سے سیاست دان اور ملا مخلص نہیں ان کے مکروہ دہندے کو نقصان ھو گا.... عمل...عمل... انصاف کا نظام ... اسلام کا نظام... آفتاب أحمد خان 


Comments/Discussion: by M Aamir Hashim Khakwani
غامدی صاحب کے لئے اپنے تمام تر احترام کے باوجود یہ حقیقت ہی ہے کہ انہوں نے سیکولرازم کو آگے بڑھایا ہے، مگر کمال مہارت کے ساتھ کہ اسے سیکولر ازم کے روایتی لبادے سے الگ رکھا، وہ شائد یہ سوچتے ہیں‌کہ اس طرح مذہبی حلقوں کے لئے یہ قابل قبول ہوجائے گا، مزہبی فکر کے بھولپن کے بارے میں انہوں نے کچھ زیادہ ہی غلط اندازہ لگایا۔
یہ محض ایک ادبی فقرہ ہے کہ ریاست سیکولر ہو نہ مزہبی ، اسے جمہوری ہونا چاہیے۔ یہ کیا بات ہوئی، کیا سیکولر ریاست اور جمہوری ریاست ایک دوسرے سے متضاد اصطلاحات ہیں، یا پھر اسلامی ریاست اور جمہوریت کا تصور ایک دوسرے کے مخالف اور باہم تضاد پر مبنی ہے۔ ریاست سیکولر اور جمہوری بیک وقت ہوسکتی ہے ، مذہبی اور جمہوری بیک وقت بھی ہوسکتی ہے اور نہیں بھی، میرا اشارہ مشاورت پر مبنی نظام کی طرف ہے، اس کی شکل کسی حد تک روایتی مغربی جمہوریت سے مختلف ہوسکتی ہے، جیسا کہ ہمارے ہاں آئین میں ہے۔
جمہوریت ایک طریقہ کار ہے، معاملات حکومت چلانے کا ، معاملات سرکار شخصی حکمرانی سے بھی چلائے جا سکتے ہیں، چین کی طرح‌ون پارٹی ‌حکمرانی بھی ہوسکتی ہے، سعودی عرب اور مڈل ایسٹ کے اکثر ممالک کی طرح یا پھر کثیر الجماعتی سیاست طرز حکومت بھی ہوسکتا ہے۔ اچھی بات ہے کہ غامدی صاحب یہ چاہتے ہیں‌کہ ریاست کو جمہوری ہونا چاہیے ، یعنی معروف معنوں‌میں جمہوری،کثیر الجماعتی سیاست والی۔معروف جمہوری روایات سے لیس۔
ریاست مگر اپنے معاملات چلانے، قوانین بنانے اور شہریوں کے لئے ڈوز اور ڈونٹس بنانے کے لئے رہنمائی بھی چاہیے ہوتی ہے، اسے ڈرائیونگ پرنسپلز بنانے کے لئے کوئی منبع چاہیے ہوتا ہے۔ وہ یا تو اسلامی سویلائزیشن کی طرف دیکھے گی، یا پھر ویسٹرن سویلائزیشن کی طرف ، ہندو سویلائزئشن یا کوئی اور تہذیب بھی ہوسکتی ہے۔ یہاں پر وہ بنیادی فرق آئے گا۔ مغربی جمہوریت میں عوامی رائے، عوامی نمائندوں کے ذریعے ہی ایکسرسائزکی جاتی ہے۔ اسلامی ریاست میں سربراہ کا تقرر تو جمہوری طریقے سے ہوگا، پارلیمانی انتخابات ہوں یا صدارتی ، مگر اسلامی ریاست، اس کے عوام، عوامی نمائندے سب پر کچھ نہ کچھ قدغنیں عائد ہوتی ہیں۔ وہ قدغنیں ہیں رب تعالیی کی۔ اسلامی ریاست ڈوز اور ڈونٹس بنانے کے لئے انسانی دانش پر بھروسہ نہیں کرے گی، بلکہ وہ الہامی قوانین سے رہنمائی لے گی، اسلامی تہذیب کی طرف دیکھے گی۔ اتنا سا فرق ،مگر بڑا بنیادی قسم کا فرق ہے یہ۔
یہ ممکن ہے کہ کسی ملک میں سو فیصد مسلمان ہوں‌،مگر وہاں اسلامی ریاست نہ ہو، بلکہ سیکولر ریاست کام کر رہی ہو۔ ترکی، مصر، شام، الجزائر ، تیونس وغیرہ اس کی مثال ہیں۔ ویسے وہاں فکری بنیادوں پر سیکولرازم نافذ نہیں۔ ترکی مین ردعمل کی صورت میں سیکولرازم کے نام پر بدترین جبر رائج ہوا۔ مصر، شام، الجزائر وغیرہ میں حکمرانوں نے اسلامی قوتوں کو دبانے کے لئے سیکولرازم کا سہارا لیا، عملآ وہاں بد ترین آمریت ہی ہے اورسیکولرازم کو اس لئے سامنے رکھا ہےھ کہ چونکہ ملک کی اشرافیہ خدائی حدود وقیود سے بالاتر تعیشات میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ انہیں خطرہ ہے کہ اگر معاشرے میں اسلامی قوتیں منظم ہوں گی تو وہ برسراقتدار آ جائیں گے، اکثریت چونکہ مسلمانوں کی ہے، اس لئے ملک میں فطری طور پر اسلامی قوانین ہی رائج ہوجا ئیں‌گے۔ اس لئے وہ اسلامی تحریکوں کو کچلنے میں اپنی پوری قوت صرف کرتے ہیں، مصر ایک بین مثال ہے۔ شام اور بحرین وغیرہ کا مسئلہ یہ ہے کہ فرقہ ورانہ طور پر اقلیت اکثریت پو مسلط ہے، وہ اکثریت کو کچلنا چاہتے ہیں۔
ہم اصطلاحات کو ان کے پس منظر اور فریم ورک ہی میں دیکھتے، جانتے اور کوٹ‌کرتے ہیں۔ دنیا بھر کی تمام سیکولر ریاستیں مذہب کے ردعمل ہی میں سیکولر ہوئی ہیں، یہ ان کے خمیر کا حصہ ہے کہ مذہب یا الہامی قوانین سورس آف انسپائریشن نہیں ہوسکتے۔ کیونکہ پھر انہیں مذہب کو کئی معاملات میں کئی حوالوں سے لازما اندر آنے دینا پڑے گا، جس سے بدک کر انہوں‌نے یہ تمام پاکھنڈ رچایا۔ کوئی ایسی سیکولر ریاست کی طرف اشارہ کریں۔ویسے اصل مسئلہ یہ ہے کہ ریاست کی سورس آف انسپائریشن اسلامی تہذیب ہو یا نہ ہو۔
میں ابھی تک یہ نہیں سمجھ سکا کہ یہ اتنے بڑے پنگے لینے کا کون سا وقت ہے۔ اس وقت تو جتنا ایک اتفاق رائے ہوا ہے، اس کو بروئے کار لاتے ہوئے عسکریت پسندی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔انتہا پسندی کا متبادل اعتدال ہونا چاہیے، سیکولرازم تو ایک طرح کی شدت پسندی اور انتہائی موقف ہی ہے۔
پاکستان میں جو لوگ طے شدہ اصولوں کو دوبارہ سے چھیڑنا چاہتے ہیں، وہ بڑی خوفناک غلطی کر رہے ہیں، ابھی معاملات حد سے نہیں گزرے ، ہمارے بیشتر مسائل گورننس کے ہیں، یہ شدت پسندی بھی گورننس کی وجہ سے پیدا ہوئی اور اسے ہینڈل کیا جاسکتا ہے، تاہم لبرل ،سیکولر حلقے جو کھیل کھیلنا چاہتے ہیں، اس کے ردعمل میں‌زیادہ بنیاد پرستی اور شدت پیدا ہو گی۔ ریاست تو اسلامی رہے گی، مگر مجھ خدشہ ہے کہ پھر آرتھوڈاکس فکر غالب آئے گی اور سعودی عرب، ایران ٹائپ ریاستی ڈھانچہ نہ تشکیل پا جائے۔ جناب غامدی صاحب اور ان کا پورا سکول آف تھاٹ بارودی سرنگوں سے بھرے میدان میں جوگنگ کر رہا ہے، فاسفورس سی بھری مٹھی لے کر وہ آگ پر ہاتھ سینکنا چاہتے ہیں۔ نتیجہ سب کو معلوم ہے کیا ہوگا؟
https://www.facebook.com/maamirhashim.khakwani/posts/980935445267271
Related: