خلافت عثمانیہ۔اسرائیل اور صدی کی سب سے بڑی ڈیل
عثمانیوں نے معلوم وجوہات کی بنا پہ عیسائیوں کی نسبت یہودیوں پہ بھروسہ کیا اور انہیں اپنے دربار تک رسائی دی۔ اس وقت جب سارا یورپ یہودیوں کے لئے مقتل بنا ہوا تھا اور انہیں نہایت حقارت کے ساتھ غیطوز میں محدود رکھا جاتا تھا ، یہ سلطنت عثمانیہ ہی تھی جس نے انہیں مقدونیہ میں شہر سلونیکا میں آبادکاری کی سہولت اور اجازت دی۔ غالبا ًاسی دن کے لئے مسلمانوں کی آخری مرکزی سلطنت خلافت عثمانیہ کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسے وفاداروں اور کاسہ لیسوں میں تقسیم کیا گیا تھا کہ جب فیصلہ کن جنگ کا مرحلہ سر پہ آن پہنچے تو امت مسلمہ ، اگر وہ کہیں ہے ، تو اپنے ہی مسائل میں الجھی ہو،باہم دست و گریبان ہو یا عظیم منصوبہ سازوں کے ہاتھ میں کٹھ پتلیوں کی طرح کھیل رہی ہو۔ خلافت عثمانیہ کے زوال کے اسباب میں ایک اہم سبب اس کا یہودیوں کو سلونیکا میں آباد کاری کی اجازت دینا تھا۔.........[.......]